آرمی چیف

سیلاب متاثرین کی بحالی میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کافی وقت لگ سکتا ہے، سیلاب نے ہر طرف تباہی مچائی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دادو ضلع میں اندرون سندھ کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ وقت گزارا۔ دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجیوں سے گفتگو کی اور دادو اور گردونواح کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو 5000 خیمے فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اس مشکل مرحلے میں ہماری مدد کر رہی ہے کیونکہ اس وقت ہمارے بھائی مشکل میں ہیں، میں آپ سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ ان کیلئے امداد لے کر آئیں۔ عالمی برادری مدد کررہی ہے لیکن صرف ان پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے لوگ سیلاب متاثرین کیلئے امداد پہنچا رہے ہیں اور ہم بھی اپنی طرف سے پلاننگ کر رہے ہیں کہ آئندہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے