شہباز شریف

سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ستر ارب روپے خرچ کررہے ہیں۔ وزیراعظم

لندن (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس وقت سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ستر ارب روپے خرچ کر رہے ہیں۔ متاثرین کی بحالی کے لئے تمام کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں۔ پاکستان کے تمام دوست ممالک کی جانب سے امداد وصول ہو رہی ہے جبکہ حکومت پاکستان سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 25 ہزار روپے دے رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلیے این ڈی ایم اے کے حکام کام کررہے ہیں جبکہ افواج پاکستان بھی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ سیلاب کی صورتحال میں دوست اور برادر ممالک تعاون کررہے ہیں جبکہ پاکستانی عوام بھی متاثرین کے لیے عطیات فراہم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے