نوازشریف

سیالکوٹ باوفا لوگوں کا شہر ہے، نواز شریف

سیالکوٹ (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ باوفا لوگوں کا شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کا سب سے بڑا باوفا شخص خواجہ آصف میرے ساتھ کھڑا ہے، خواجہ آصف کے والد نے میری سیاسی تربیت کی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف سے 34 سال کا تعلق نہیں یہ 55 سال کا تعلق ہے، خواجہ آصف اور میں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے اکٹھے گریجویشن کی۔ اس سے قبل اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین کہتے ہیں کہ ن لیگ یا نواز شریف جلسے نہیں کر رہے، کیا ہم آج سیالکوٹ کے کسی کمرے میں جلسہ کر رہے ہیں؟

واضح رہے کہ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، بھارت نے جب 5 ایٹمی دھماکے کیے تو نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کیے، نواز شریف نے امریکی پیشکش ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکل جائے گا، آج پاکستان کا نوجوان نواز شریف کی جانب دیکھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، معافی مانگنا یا نا مانگنا انکی مرضی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے