سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی نے عیدالاضحیٰ پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، تین شہروں سے 9 دہشتگرد گرفتار

لاہور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے عیدالاضحیٰ پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی( سی ٹی ڈی) کے مطابق  انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران 3 شہروں سے داعش کی خاتون سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

تٖفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کی گئیں جن میں گرفتار تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ دہشتگرد عید الاضحیٰ پر دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے تھے،  ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں عدنان، عبدالحلیم، شیراز، بلقیس، عمر بن خالد شامل ہیں، گرفتارخاتون کا لعدم داعش کے نیٹ ورک کی متحرک رکن ہے جب کہ  دہشتگردوں سے دستی بم اورخودکش جیکٹ بنانےکاسامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے