راجپال

معروف اداکار راج پال یادَو پہلی اہلیہ کو یاد کر کے جذباتی ہوگئے

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار راج پال یادَو پہلی اہلیہ کو یاد کر کے جذباتی ہوگئے۔ راج پال یادَو نے کہا ہے کہ اُن کے گھر بیٹی کی پیدائش کے موقع پر پہلی اہلیہ کی موت واقع ہو گئی تھی، اُس وقت اُن کی عمر 20 سال تھی جب اُنہوں نے اپنی پہلی اہلیہ کا جنازہ اپنے کندھوں پر اٹھایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکار راج پال یادَو نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق کئی پہلوؤں پر بات کی ہے۔راج پال یادَو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ جینے اور زندگی گزارنے کے خواب دیکھ رہے تھے اور اسی دوران اُن کی اہلیہ اُنہیں چھوڑ کر چلی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی اہلیہ سے بیٹی کی پیدائش سے اگلے دن ملنے جانا تھا مگر ایسا نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ اداکار نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد میری فیملی اور میری سالی نے بہت مدد کی، اُنہوں نے میری بیٹی کو کبھی محسوس نہیں ہونے دیا کہ اِس کی والدہ نہیں ہے، وہ بہت لاڈوں سے پلی بڑھی ہے۔ راج پال یادَو کا کہنا تھا کہ پھر 2003ء میں انہوں نے دوسری شادی کی، اُن کی دوسری اہلیہ نے اِن کا زندگی میں بہت ساتھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے