پیپلزپارٹی

سکھر میں پیپلزپارٹی کا میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے

سکھر (پاک صحافت) حیدر آباد کے بعد سکھر میں بھی پیپلزپارٹی کا میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ارسلان شیخ میئر اور ڈاکٹر ارشد مغل ڈپٹی میئر سکھر کی نشست پر بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں، ارسلان شیخ اس سے قبل بھی سکھر کے میئر رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قبل ازیں پیپلزپارٹی کے امیدوار کاشف شورو حیدرآباد کے میئر اور صغیر قریشی ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں میئر کے انتخابات کل 15 جون کو ہو رہے ہیں جس کیلئے پیپلز پارٹی مرتضی وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے