فضل الرحمان

سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین بحال ہوا ہے، پوری قوم آج یوم تشکر منارہی ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وکلاء کی جدوجہد بھی اس تحریک میں شامل ہے، نا اہل اور نالائق حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین بحال ہوا ہے، پوری قوم آج یوم تشکر منارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد احسن بھون نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سابق وائس چیئرمین پاکستان بار چوہدری محمد رمضان، سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ موجود تھے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی اکرم خان درانی، منظور آفریدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ چوہدری احسن بھون نے مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ پیش کیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ بار کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر احسن بھون نے کہا کہ مولانا صاحب آپکی جدوجہد رنگ لے آئی ہے، حکومت مخالف تحریک میں جے یوآئی کی قیادت اور کارکنان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے