ایاز میمن

تاجر الائنس کے چیئر مین ایاز میمن موتی والا وزیر اعظم عمران خان پر برس پڑے

کراچی (پاک صحافت) کراچی تاجرالائنس کےچیئر مین ایازمیمن موتی والا وزیر اعظم عمران خان پر برس پڑے، ایاز میمن موتی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے دوروں کی بجائے کراچی کی عوام کے ساتھ کیے ہوئے وعدوں کو پورا کریں، ان کا کہنا ہے کہ زبانی کلامی بیان بازیوں سے کب تک کام چلائیں گے؟ آج کراچی کے تاجر پریشان ہیں، مزدور مشکلات سے دوچار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ) کراچی تاجر الائنس کے چیئر مین ایازمیمن موتی والا نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  تحریک انصاف کی حکومت کو تین سال مکمل ہو چکے لیکن کراچی کا کوئی ایک مسئلہ ایسا نہیں جو حل ہوا ہو، اقتدار میں آنے سے قبل تو  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والوں نے ووٹ حاصل کرنے کے لیئے بلند و بانگ دعوے کر دیئے لیکن اب جب ان دعووں اور وعدوں کو پورا کرنے کاوقت ہے تو یہ لوگ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر آج مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں ،کراچی کی عوام بجلی ، پانی ، گیس سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، صوبہ سندھ کے پی ٹی آئی کے نمائندے کراچی کے مسائل کو وزیراعظم تک پہنچائیں ، کراچی کی بہتری کے لیئے صوبائی اور وفاقی حکومت کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے