مریم اورنگزیب

سپریم کورٹ کے رجسٹرار کا سرکلر عدالت عظمی کے ایک فرد کا فیصلہ ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کا سرکلر عدالت عظمی کے ایک فرد کا فیصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار ٹوٹنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 ججز سے شروع ہونے والا معاملہ 3 ججز پر پہنچ گیا، جسٹس اعجاز الاحسن کیس کی سماعت کا حصہ نہیں تھے۔ ترازو کے پلڑے برابر نظر آنے چاہئیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ایک ذہنی مریض پورے ملک میں آگ لگانا چاہتا ہے۔ عمران خان لاشیں بچھانا اور ملک میں فساد چاہتے ہیں۔ انہوں نے زکوۃ کے پیسے ہاؤسنگ سکیموں اور سیاست میں استعمال کئے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے