عطا تارڑ

سپریم کورٹ نے کیس کے میرٹ پر جاکر کیس خراب کیا۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما ن لیگ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے کیس کے میرٹ پر جاکر کیس خراب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے فیصلہ عجلت میں سنایا گیا دوران سماعت عدالت پردباو ڈالا گیا، کیس میں ایک جج نے اپنا ٹرانسفر کرلیا، ملزم کی حاضری سے استثنا کی 40 درخواستیں منظور ہوئیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بار بار موقع دیا، وہ دیگر عدالتوں میں جاتے ہیں لیکن اس عدالت میں پیش نہیں ہوتے تھے، ان کی مہربانی ہے کہ وہ 3 بار عدالت میں پیش ہوئے، تمام اعتراضات تکنیکی بنیادوں پر اٹھائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہمیں اعتراض ہے۔ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، ہائی کورٹ کے بعد کیس سپریم کورٹ میں آنا تھا، یہ ریمارکس اس وقت آتے تو ٹھیک تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے