مراد علی شاہ

سندھ کابینہ کی جانب سے نگران حکومت کے دوران صوبے میں تقرریوں پر پابندی عائد

کراچی (پاک صحافت) سندھ کابینہ کی جانب سے نگران حکومت کے دوران صوبے میں تقرریوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا الوداعی اجلاس کے دوران کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا الوداعی اجلاس ہوا۔ کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے مطابق سندھ کابینہ نے نگران حکومت کے دوران صوبے میں تقرریوں پر پابندی عائد کر دی ہے، سندھ کابینہ نے SPSC کے بھرتیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے مطابق کابینہ نے ڈونر ایجنسیز کے منصوبوں کے لیے ضروری تقرریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے