رعنا انصار

سندھ میں نگراں حکومت کیلئے وزیراعلیٰ سندھ اور قائدِ حزبِ اختلاف کی آج دوبارہ ملاقات ہوگی

کراچی (پاک صحافت) سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور قائدِ حزبِ اختلاف رعنا انصار آج دوبارہ ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے متفقہ نام دینے کے لیے ایم کیو ایم کے رہنما جاوید حنیف نے جی ڈی اے کے سردار رحیم سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں رعنا انصار اور مراد علی شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں جانب سے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے کوئی نام زیرِ غور نہیں آیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کو بھی 3 دن دیے جائیں گے اور پارلیمانی کمیٹی میں فیصلہ نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے