تعلیمی ادارے

سندھ میں تعلیمی ادارے کھل گئے، والدین کے لئے کورونا ویکسینیشن کارڈ جمع کرانا لازمی قرار

کراچی (پاک صحافت) سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، تاہم بچوں کے والدین کے لئے کورونا ویکسینیشن کارڈ جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے،  اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کہتے ہیں کہ والدین کی ذمہ داری ہے وہ اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اسکولوں میں جمع کروائیں۔سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ آج اسکول کالجز کھلنے کا پہلا دن تھا، تعلیمی اداروں میں 80 فیصد ویکسینیٹڈ اسٹاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کراچی کے علاقے لیاری کے مختلف کالجز اور اسکولز کا دورہ کیا، نصرت بھٹو کالج لیاری اور عزت خان سیکنڈری اسکول کے دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اوراساتذہ و اسٹاف کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کئے۔ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ اسکولوں اور تعلیمی اداروں کا دورہ کر رہے ہیں اور مسائل بھی دیکھ رہے ہیں، غفلت جس کی بھی ہوگی اسکو برداشت نہیں کرینگے۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا اسکولوں کے دورے کے دوران کہنا تھا کہ آج تمام اداروں کے دورے کررہا ہوں، مسائل بھی دیکھ رہا ہوں، ویکسینیشن رپورٹ والدین کو اسکول میں جمع کروانی چاہیے۔ان کا کا کہنا تھا کہ آج پہلا دن ہے اسلئے طالبعلموں کی حاضری بھی کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے