سندھ حکومت

سندھ حکومت کیجانب سے تعلیمی ادارے، ہوٹلز اور شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تعلیمی ادارے، ہوٹلز اور شادی ہالز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں پیر سے شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ہفتے میں دو دن مارکیٹیں بھی بند رکھی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پیر سے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلیں گے، کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی جب کہ صوبے بھر میں درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریسٹورینٹس پیر سے انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں بند ہوں گے اور صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ صوبے بھر میں پیر سے تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے پر بات چیت

آستانہ (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے