پیپلز بس

سندھ حکومت کا سکھر میں 17 فروری سے پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کی جانب سے سکھر میں 17 فروری سے پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔  سندھ حکومت کے مطابق اس کے علاوہ 18 فروری سے حیدرآباد میں پیپلز پنک بس سروس بھی شروع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بس سرورس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی ، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں پیپلز بس سروس چل رہی ہے، 20 فروری سے کراچی میں پنک بس کے مزید تین روٹس شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن نے یہ بھی بتایا کہ  صوبے بھر کے 23 اضلاع میں 22 لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے اہلیان سکھر کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیاد پر آغاز کیا گیا تھا جبکہ  کراچی میں خصوصی طور پر خواتین کیلئے  یکم فروری سے پنک بس سروس شروع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے