سمندری طوفان

سمندری طوفان، پاکستان کے ساحل سے بڑا خطرہ ٹل گیا

کراچی (پاک صحافت) بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا خطرہ پاکستان کے ساحل سے ٹل گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے طاقتور سمندری طوفان ‘تاؤتے’ نے اپنا رخ تبدیل کرلیا جس کے باعث پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا ہے۔ تاہم 17 سے 20 مئی تک سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق  بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان تاؤتے کی سمت تبدیل ہونے سے پاکستانی کی ساحلی پٹی اب محفوظ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے1220کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 100 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے تاہم تاؤتے نے اپنا رخ تبدیل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ رہے کہ آج صبح محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ 17 سے20مئی تک سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہے گی۔ طوفان کے اثرات کے سبب کل سے جمعرات تک سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ ادھر بحیرہ عرب میں طوفان کے باعث کراچی کا موسم تبدیل ہونے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے