سعید غنی

سعید غنی نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ سیعد غنی نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبوں کو حق پہنچتا ہے کہ جو وہ پیسے وفاق کو دیتے ہیں اس کا حساب لیں، اور پوچھے کہ وہ  پیسے کہاں اور کیسے خرچ ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وہ مائی باپ ہیں جو پیسے بھیجتے ہیں اور حساب لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ صوبے پیسے کماتے ہیں اور وفاق اسے تقسیم کرتا ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ وہ مائی باپ ہیں جو پیسے بھیجتے ہیں اور حساب لیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی سے تعلق نہ رکھنے والا وفاقی وزیر کراچی وائسرائے کی صورت آتا ہے۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اُن کے ذہن میں ہوا بھری ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ختم ہوجائے گی، کبھی یہ عدم اعتماد کی بات کرتے ہیں اور کبھی گورنر راج کی بات کرتے ہیں۔ پنجاب میں بلدیاتی حکومت ختم ہوگئی اور کے پی میں بھی بلدیاتی انتخاب نہیں کرائے گئے، تو اب اِنہیں سندھ میں بلدیاتی انتخاب کا مطالبہ زیب نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد (پاک صحافت) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے