حج

سرکاری اسکیم پر حج کرنے والوں کو 97 ہزار روپے فی کس واپس کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) سرکاری اسکیم پر حج کرنے والوں کو 97 ہزار روپے فی کس واپس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کو مزید 12 ارب روپے واپس کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پر جانے والے ہر حاجی کو 97 ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقوم کی واپسی پیر سے شروع ہو جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق منیٰ میں جگہ نہ ملنے اور ٹرین کی سہولت سے مستفید نہ ہونے والے 22 ہزار 600 حاجیوں کو 21ہزار روپے فی کس کے حساب سے اضافی رقم واپس کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نےیہ بھی کہا ہے کہ  مدینہ منورہ میں مرکزسے باہر رہائش اختیار کرنے والے 18 ہزار حاجیوں کو 14 ہزار روپے فی کس کے حساب سے اضافی رقم واپس کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے