وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال

ارسا کی نااہلی کی وجہ سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، وزیر آبپاشی سندھ

کرا چی (پاک صحافت) وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے صوبے میں پانی کی قلت پر ارسا کو آڑے ہاتھوں لے لیا، صوبائی وزیر آبپاشی کاکہنا ہے کہ ارسا کی نااہلی کی وجہ سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ آج گڈو بیراج پر 40 فیصد پانی کی قلت ہے، سکھر بیراج پر بھی پانی کی قلت ہے۔ سہیل انور سیال کا کہنا ہے پانی کی قلت کو کیسے پورا کیا جائے؟

تفصیلات کے مطابق وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ صوبہ مسلسل قحط کی طرف بڑھ رہا ہے، ہمارے پاس صرف 12 دن کا پانی رہ گیا ہے۔ارسا ہمارا پانی چوری کر رہا ہے اور ہمیں بولنے کا حق بھی نہیں۔سہیل انور سیال کے مطابق بلوچستان بھی پانی کی قلت کا شکار ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ کے پاس پانی نہیں ہوگا تو بلوچستان کو پانی کیسے دیں گے؟

واضح رہے کہ وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے جارہے ہیں، وفاق کی نااہلی کی سزا سندھ اور بلوچستان بھگت رہے ہیں۔ان کی حکومت نے خیرپور تھر اور کوہستان میں ڈیمز بنائے ہیں، چئیرمین ارسا نے کہا ڈیم نہیں ہوں گے تو پانی کی صورتحال خراب ہوگی۔سندھ میں جو ڈیم موجود ہیں ان کے لیے پانی نہیں ہے، ارسا اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہا۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے