سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفی منظور ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کا استعفی 15 فروری سے منظور کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔ یاد رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق آفتاب سلطان کا استعفیٰ 15فروری سے منظور کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آفتاب سلطان نے نیب ہیڈکوارٹر میں اپنے الوداعی خطاب میں کہا تھا کہ میں کسی کے خلاف جھوٹا مقدمہ نہیں چلا سکتا، نہ کسی کے خلاف قائم ریفرنس محض اس بنیاد پر ختم کر سکتا ہوں کہ ملزم کسی بڑی شخصیت کا رشتہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے