احسن اقبال

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال چین کے شہر اورمچی پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر احسن اقبال چین کے شہر اورمچی پہنچ گئے ہیں۔  جہاں وہ اورمچی میں یوریشیا ایکسپو اور کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ احسن اقبال چین کے صوبے شن جیانگ کی حکومت کی دعوت پر اورمچی پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے اعزاز میں مقامی قیادت نے عشائیہ دیا۔ یوان لی جینگ نے کہا کہ احسن اقبال کی سی پیک کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، چین کے عوام سی پیک کے لیے ان کی خدمات کی قدر کرتے ہیں۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال بندھن سے جڑی ہے، سی پیک کا فیز ٹو پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شن جیانگ اور گلگت بلتستان کے درمیان تجارتی اور تعلیمی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے،  پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ سے سی پیک آگے بڑھے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے کا منصوبہ بالآخر چین اور پاکستان کو بھی جوڑے گا، سی پیک سے جڑ کر پورا خطہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے