شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا

کراچی (پاک صحافت) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔ خیال رے کہ احتساب عدالت نے ریفرنس ٹرانسفر کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا  دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت سے ٹرانسفر کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یاد رہے کہ درخواست ریفرنس کے شریک ملزم شیخ عمران الحق کے جانب سے دائر کی گئی تھی۔

واضح رہےکہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد اب عدالت کا سماعت کا اختیار نہیں۔ ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت 4 ملزمان نامزد تھے، شریک ملزمان میں سابق مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پی ایس او شیخ عمران الحق، ستار یعقوب، سابق وفاقی سیکریٹری ارشد مرزا شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے