احسن اقبال

سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوئی بھی ملک میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو  تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوئی بھی ملک میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دور میں ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ نے نواز شریف کی قیادت میں سی پیک شروع کیا، ملک میں توانائی کے منصوبے لگائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ حکومت سنبھالنے کے بعد سی پیک کے منصوبوں میں تیزی لائی، نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز کا جال بچھایا۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کے دوران سی پیک منصوبے کو خطے میں گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا  مزید کہا کہ ہم پبلک سیکٹر کے تعاون سے ملک میں منصوبے لگانے پر توجہ دے رہےہیں۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر  نے  اس موقع پر یہ بھی کہا ہے کہ فی کس آمدنی میں اضافے کے لیے سب کو کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے پر بات چیت

آستانہ (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے