پی ٹی آئی

سابق ایم پی اے ملک اکرم نے بھی پی ٹی آئی سے علحیدگی اختیار کرلی

ملتان (پاک صحافت) تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ملک اکرم نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک اکرم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور ریاست کے ساتھ ہیں، پاکستان اور پاک فوج لازم و ملزوم ہیں۔ شہدا کی پاکستان کیلئے لازوال قربانیاں ہیں۔ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

ملک اکرم کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو شہداء کی تصاویر کی بے حرمتی کی گئی جس سے دل بہت رنجیدہ ہوا۔ حلقے کے عوام کی مشاورت سے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق رکن قومی اسمبلی غلام رسول کوریجہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے