عمران خان شاہ محمود

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ جج ابوالحسنات نے فردِ جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخ فرد جرم کے لیے رکھی تھی، فردِ جرم عائد کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے دونوں رہنماؤں پر فردِ جرم عائد کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فردِ جرم عائد کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم اس وقت تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے چالان کی کاپیاں فراہم نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے