کنور نوید

رہنما ایم کیو ایم کنور نوید جمیل انتقال کرگئے

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما کنور نوید جمیل انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ کنور نوید برین ہیمرج ہونے کے باعث کئی ماہ سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، طبیعت ذرا سنبھلنے پر کنور نوید جمیل کو گھر منتقل کیا گیا تھا لیکن 11 اگست کو طبیعت بگڑنے پر انہیں دوبارہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔

ترجمان ایم کیو ایم کا مزید کہنا ہے کہ کنور نوید اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج تھے۔ جہاں آج وہ انتقال کرگئے ہیں۔ کنور نوید جمیل 15 مارچ 1964 کو پیدا ہوئے، جناح لاء کالج حیدرآباد سے ایل ایل بی اور گورنمنٹ ڈگری کالج سے بی ایس سی کیا۔

یاد رہے کہ کنور نوید جمیل 2005 میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ناظم منتخب ہوئے، 1990 اور 2013 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے