مصدق ملک

روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے معاہدے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس خام تیل میں باقی دنیا کے برابر یا اس سے بھی زیادہ رعایت دے گا، روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے، روس کے وزیر توانائی کیساتھ پورا وفد آرہا ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ریفائنریز کے مالکان سے میٹنگ کے بعد روس کیساتھ بات کی تھی، ریفائنریز پر پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کررہے ہیں، حکومت اس کا باقاعدہ آڈٹ کرے گی، ہماری ریفائنریزی فرنس آئل زیادہ تیار کرتی ہیں، جس کی کہیں مارکیٹ نہیں، بلیک آئل کی وجہ سے ریفائنریز کو نقصان ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

مرکز اور پنجاب میں جگہ دیکھ کر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے