سیکیورٹی فورسز

دہشتگردوں کا ژوب میں گیریژن پر حملہ ناکام، پاک فوج کے 4 جوان شہید، 3 دہشتگرد جہنم واصل

ژوب (پاک صحافت) شمالی بلوچستان کے علاقے ژوب میں واقع گیریژن پر دہشتگردوں کے حملے کو پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے گروہ کی جانب سے ژوب میں واقع گیریژن پر حملہ کیا گیا اور اندر گھسنے کی کوشش میں ڈیوٹی پر مامو ر پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بہادری سے منہ توڑ جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 3 کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی پر مامور 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پاک فوج نے علاقے کو سیل کرتے ہوئے فرار ہونے والے 2 دہشتگروں کو پکڑنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں آنے اور جانے کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر گھناونی کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے