امتیاز شیخ

دکاندار اپنی دکانوں اور بازاروں میں بجلی کی تاروں کا معائنہ کرواتے رہیں، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی امتیاز شیخ نے آگ لگنے کے واقعات پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر سے شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کو روکا جا سکتا ہے، شہروں میں دکاندار اپنی دکانوں اور بازاروں میں بجلی کی تاروں کا معائنہ کرواتے رہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں تاجر اپنے بازاروں کی بجلی کے نظام کا خود معائنہ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانے فلیٹس میں بھی میٹرز سے لیکر وائرنگ کا نظام جگہ جگہ سے کھلا ہوا ہوتا ہے جو خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ وزیر توانائی امتاز شیخ نے مزید کہا کہ گوداموں، فیکٹریوں میں آرضی اور ایکسٹینشن کنیکشن سے بھی آگ لگنے کے واقعات ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیشتر بازاروں کے بیسمنٹ میں بجلی کے میٹرز کے قریب وضو خانہ بنایا جاتا ہے جو خطرناک ہے، ہم چاہتے ہیں تاجر اپنے بازاروں کی بجلی کے نظام کا خود معائنہ کروائیں، دوسری صورت میں ہم انسپیکشن کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے