چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

دعا ہے 2024 میں ملک ترقی و امن کا گہوارہ ثابت ہو۔ چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ میری یہ دعا ہے کہ 2024 کا سورج ملک پاکستان اور قوم کیلئے ترقی و خوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہو۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قوم کو سالِ نو کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال میں ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں گزشتہ سال کی غلطیوں کو سدھار کر ایک نئی شروعات ہو جس میں ہم ماضی کے غموں کو بھلا کر ایک نئے اور روشن مستقبل کا آغاز کریں۔

صادق سنجرانی کا مزید کہنا ہے کہ میری یہ بھی دعا ہے کہ 2023 میں دنیا کو جن معاشی، سیاسی اور امن و امان کے بحرانوں کا سامنا رہا، نیا سال پاکستان سمیت پوری دنیا سے بھوک، جنگ، دہشتگردی، فرقہ واریت اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کا سال ثابت ہو۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے