بلاول بھٹو

خیبرپختونخوا پولیس پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس بننے کے بجائے اپنا آئینی کردار ادا کرے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس بننے کے بجائے اپنا آئینی کردار ادا کرے، شہریوں پر شیلنگ کی مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں پولیس کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ اور شیلنگ کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلابی پانی کو راستہ دینے کے لئے تین گاؤں کے افراد کے اجتماع پر پولیس کی کارروائی کھلی غنڈہ گردی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندوں ایم پی اے احمد کریم کنڈی اور میئر الطاف شاہ کی موجودگی میں پولیس کی کارروائی بظاہر سیاسی انتقام ہے، خیبر پختونخوا پولیس نے فائرنگ اور شیلنگ سے تین شہریوں کو زخمی کر کے خود قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

خیبر (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے