مولانا فضل الرحمن

ریاست کی کمزوریوں کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں بدنظمی پیدا ہوگئی۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ریاست کی کمزوری کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں بدنظمی پیدا ہوگئی ہے، ریاست کو ان علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے عوام اپنا تحفظ کرنا جانتے ہیں، گزشتہ ہفتے ہمارے 4 سے 5 لوگوں کو شہید کیا گیا، جو طاقتور ہیں وہ عقل سے عاری ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس اپنے آپ کو بے بس محسوس کر رہی ہے، وزیراعظم سے ملاقات کر کے سنجیدگی کے ساتھ اس پر سوچیں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کو قبائلی علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کہا گیا کہ فاٹا کا انظمام ہوگا تو قبائلی علاقوں کا درجہ باقی اضلاع کے برابر ہوجائے گا، آج حقیقت یہ ہے کہ قبائلی علاقے میں نہ انتظامیہ ہے نہ ہی پولیس۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں حالات پہلے کے مقابلے میں بدتر ہوچکے ہیں، قبائلی لوگوں کو ان کا حق دینا ہوگا، قبائلی لوگوں کو حقوق دینے ہوں گے، طاقتور لوگ عقل سے عاری ہیں اور عقل مند طاقت سے عاری ہیں، شمالی وزیرستان سمیت دیگر علاقوں میں مسلح لوگوں کا راج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے