خورشید شاہ

خورشید شاہ کو بیرونِ ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت

سکھر (پاک صحافت) سکھر کی احتساب عدالت نمبر 3 نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بیرونِ ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خورشید شاہ بیرونِ ملک علاج کے لیے جا سکتے ہیں۔ دورانِ سماعت خورشید شاہ کے وکیل محفوظ اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ انہوں نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ خورشید شاہ علاج کے لیے بیرونِ ملک جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وکیل محفوظ اعوان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ خورشید شاہ کا علاج تھائی لینڈ کے اسپتال میں ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ احتساب عدالت کے جج نے خورشید شاہ کو آج ذاتی طور پر طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے