خالد مقبول صدیقی

حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کا حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بھی لائیو شو کےدوران حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے معاملے پر حکومت کی سنجیدگی نظر نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقول صدیقی نے کہا کہ مہنگائی کے معاملے پر حکومت کی سنجیدگی نظر نہیں آئی، ہماری جماعت پریشان ہے، کچھ روز میں اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوٹیفکیشن کے معاملے پر بھی پریشان ہوں۔

واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ پیج ایک ہے یا نہیں مگر ہم آہنگی میں تو ضرور فرق آیا ہوگا۔ خیال رہے کہ اس موقع پر ق لیگ کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے بھی حکومت کارکردگی  پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ڈالر کی قیمت بڑھاتے چلے جائیں، مگر ق لیگ جس سے اتحاد کرتی ہے اسے راستے میں نہیں چھوڑتی۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے