بلاول بھٹو

حکومت کو گھر بھیجے بغیر مہنگائی سے نجات ممکن نہیں۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ حکومت کو گھر بھیجے بغیر مہنگائی سے نجات ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بجلی کے بلز میں 35 فیصد انکم ٹیکس کے نفاذ کے بعد پانی سر سے اونچا ہو چکا ہے، بجلی کے بلز پر انکم ٹیکس مسترد کرتے ہیں۔ بجلی کے بلز پر انکم ٹیکس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کو عوام کیلئے سب سے بڑا مسئلہ بنا دیا۔ مہنگائی سے نجات کیلئے حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔ عوام باہر نہ نکلے تو عمران خان کے حملے جاری رہیں گے۔ یاد رہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین شرح پر پہنچ چکی ہے جبکہ حکومت سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے کے سوا کچھ نہیں کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے