رانا ثناء اللہ

حکومت کشتی سانحے کا شکار افراد کے خاندانوں کی ہر قسم کی بھرپور معاونت کرے گی، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کشتی سانحے کا شکار افراد کے خاندانوں کی ہر قسم کی بھرپور معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان بھر میں اس سانحہ پر قومی سطح پر سوگ منایا جا رہا ہے، انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یونان میں کشتی حادثہ میں ہونے والی اموات بہت بڑا سانحہ ہے، ملک بھر کے عوام اپنے بھائیوں کی دیار غیر میں اموات پر سوگوار ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ درندہ صفت انسانی اسمگلروں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حرکت میں آ چکا ہے، لاہور اور کراچی میں اس سلسلہ میں گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ سانحے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی ذمے داروں کا تعین اور انسانی اسمگلنگ کے انسداد کے لیے سفارشات دے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کا دھندہ کرنے والوں کی عبرتناک سزا کے لیے قانون سازی کی جائے گی، جاں بحق افراد کے لواحقین سے مکمل ہمدردی ہے اور ان کے دکھ میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے