رانا ثناءاللہ

حکومت کا شیخ رشید کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کاشیخ رشید کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف قانونی کارروائی ہو رہی ہے 15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی، صرف قانون پر عمل ہوا ہے، پسلیاں تو نہیں تڑوائیں؟۔ ان کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنا پولیس کا قانونی فرض ہے، قانون کے سامنے سب برابر ہیں، قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے سیاسی مخالفین اور سچ بولنے والے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے