چینی

حکومت نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔ چینی کی برآمد پر پابندی کا مقصد مقامی قیمتوں پر دباو میں کمی لانا ہے، چینی برآمد کرنے سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال 2 لاکھ 15 ہزار 751 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی جبکہ موجودہ مالی سال جولائی میں 5 ہزار 542 میٹرک چینی برآمد کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں چینی ریکارڈ 172 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کرپشن و ناانصافی سے مایوس ہو کر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا، گلزار امام شنبے

(پاک صحافت) ایک سال قبل علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم بی آر اے ایس BRAS …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے