ایل پی جی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے بعد گیس سلنڈر بھی مہنگا کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب ایل پی جی کی قیمت میں بھی ایک بار پھر اضافہ کرکے عوام کو مزید پریشان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 29 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جبکہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 29 روپے اضافے کے بعد 203 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 343 روپے مہنگا ہوا ہے، 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2304 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے