رانا ثناء اللہ

حکومت نے اسلام آباد پولیس کا مطالبہ پورا کر دیا ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا مطالبہ تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد پولیس کا مطالبہ پورا کر دیا ہے، 667 ملین رقم درکار تھی جو ادا کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد سیف سٹی منصوبہ خامیوں کے باعث صحیح طور پر نہ چل سکا، اہم جگہوں اور زیادہ ضرورت کی چیزوں کیلئے 4 کروڑ روپے مہیا کر دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اسی سال 100 فیصد سیف سٹی کوریج کی جائے گی۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایک ارب 22 کروڑ روپے کی رقم شہداء کے لیے بقایا جات تھے، افسوس  ہے جنہوں نے قربانیاں دیں ان کے اہلخانہ دھکے کھاتے پھر رہے ہیں۔ شہداء کے لواحقین سے معذرت خواہ ہوں، وزیر اعظم نے قطعاً اس کی ادائیگی میں کوئی حیل و حجت نہیں کی، کوشش کریں گے اس مالی سال میں اسے مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے