مریم نواز

حکومت نومبر سے پہلے ہی گھر چلی جائے گی، مرم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نومبر سے پہلے ہی گھر چلی جائے گی۔ مریم نواز  نے  وزیر اعظم عمران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  سلیکٹڈ بہت جلد اپنے سفر پر روانہ ہو گا۔ نومبر بہت دور ہے حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  مسلم لیگ ن کی نائب صدر  اور سابق وزیر اعظم نواز  شریف کی صاحب زای مریم نواز نے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو   کی۔ خیال رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات بھی آتے ہیں لیکن عوام کی مشکلات اور توقعات میں اکٹھے ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ  اس موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  یہ بھی کہا کہ سلیکٹڈ بہت جلد اپنے سفر پر روانہ ہو گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہم عوام کی امیدیں پوری کرنے جا رہے ہوتے ہیں تو اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہوتی جب کہ نومبر بہت دور ہے حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نیازی کی پاکستان تحریک انصاف نہیں اسرائیلی تحریک انصاف ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ایکسائز شرجیل انعام میمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے