طلال چوہدری

نوازشریف آئے گا، غریب کا چولہا جلائے گا۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک ہی نعرہ ہوگا، نوازشریف آئے گا، غریب کا چولہا جلائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا آرٹیکل 62، 63 صرف نواز شریف کیلئے بنا تھا؟ میں عمران خان کی نااہلی نہیں چاہتا، یہ ان کے کرتوت ہیں۔ عمران خان کو 10 سال لاڈلا بنا کر سہولتیں دی گئیں، وہ ختم ہونی چاہئیں۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اب پتا چلے گا کہ کون کتنا مقبول ہے، مسلم لیگ (ن) میں دو ہی مقبول لیڈر ہیں، نوازشریف اور مریم نواز، 2018 میں مریم نواز اور نواز شریف کو نااہل کیا گیا۔ 75 سال میں مسلم لیگ (ن) کے 9 سال نکال دیں تو پاکستان واپس 1947 پر چلا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی پارٹی نے کارکردگی دکھائی ہے تو مسلم لیگ (ن) نے دکھائی ہے، اب بھی اسحاق ڈار جیسے لوگ ہیں جو مشکل وقت میں کام کرسکتے ہیں۔ یہ پاکستان عمران خان نے ہمیں دیا ہے، سیاست کو داؤ پر لگا کر بری معیشت ٹھیک کررہے ہیں، ہم نے وہ پاکستان چھوڑا تھا جس میں مہنگائی سب سے کم تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے