بختاور بھٹو زرداری

بختاور بھٹو  کا دہشت گردی کے واقعات پر عمران خان سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر  مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے دہشت گردی کے واقعات پر پی ٹی آئی چیئرمین  عمران خان سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو نے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا پیغام ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ فرحت اللہ بابر نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ سابق وزیراعظم نے طالبان سے سمجھوتے کا اعتراف کیا تھا۔

واضح رہے کہ فرحت اللہ بابر نے اپنی ٹوئٹ میں نے لکھا تھا کہ طالبان سے مذاکرات سے پارلیمنٹ کو لاعلم رکھا گیا، سزا یافتہ مجرموں کو جیلوں سے رہا کیا گیا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ طالبان پُراسرار طور پر دوبارہ منظم ہوئے اور مخالفین کو نشانہ بنایا، بنوں جیل ٹوٹنا بھی اب تک ایک معمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے