خواجہ آصف

حکومت سے جان چھوٹ جائے گی، لیکن بربادی کو کیسے سمیٹا جائے گا؟ خواجہ آصف

سیال کوٹ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنام اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف  نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ بجلی مہنگی ہوتی ہے تو حکمراں کرپٹ ہوتا ہے، یہ اپنے متعلق بتاتے تھے کہ جب حکمراں بنوں تو مجھے یاد کرانا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت سے جان چھوٹ جائے گی، لیکن بربادی کو کیسے سمیٹا جائے گا؟

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ  ن کے رہنما خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء کا الیکشن ملک کے ساتھ پیش آیا ایک حادثہ تھا، جس کی قیمت قوم ادا کر رہی ہے۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ایک فراڈ جسے صحت کارڈ کہتے ہیں وہ بھی کام نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عوام کو پہلے کبھی پیٹرول کے ریٹ اتنے یاد نہیں تھے، جتنا آج یاد ہیں۔ عمران خان کہتے تھے کہ پرویز الہٰی ڈاکو ہیں، اب ان سے کہتے ہیں کہ مجھے چھوڑنا مت، وزیرِ اعلیٰ بنادوں گا۔ حکومت سے نجات کے لیے ساری اپوزیشن کو ایک ایجنڈے پر اکٹھا ہونا پڑے گا، بعد میں دیکھا جائے گا کہ صوبوں اور وفاق میں کون ہو گا، اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے