سراج الحق

حکمران مافیاز کے ہاتھوں بے بس ہو چکے، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران مافیاز کے ہاتھوں بے بس ہو چکے ۔ رمضان المبارک کے لیے حکومت کے عوامی ریلیف کے اعلانات دھوکا اور فراڈ ہیں ۔ زمینی حقائق جوں کے توں ہیں ۔ لوگ مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں ۔ حکمرانوں کو اربوں روپے کے پیکیجز کا حساب دینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے اپنے حالیہ بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے رتی بھر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ حالات کو سدھارنے کے بجائے بگاڑنے کی کوششیں ہو رہی ہیں ۔وزیراعظم اور ان کی ٹیم میں یا تومعاملات کی نزاکت کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت نہیں یا انہیں جان بوجھ کر مزید خراب کیا جارہاہے ۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ لوگوں کو آٹا ، چینی ، دالیں سبسڈی ریٹس پر حاصل کرنے کے لیے سفارشیں ڈھونڈنا پڑتی ہیں ۔ ایسے حالات کبھی پہلے دیکھنے میں نہیں آئے ۔ کسان ، مزدور ، تنخواہ دار ، چھوٹے تاجر سب پریشان ہیں ۔ چند بڑے خاندان ملک کی تقدیر کے وارث بنے بیٹھے ہیں۔ حکمرانوں نے آج تک عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے