مصطفی کمال

حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے اور مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت ایک روپے سے زائد بڑھانے کی سفارش کی لیکن وزیراعظم صاحب پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیتے ہیں۔ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے حوالے سے جو اقدامات ہو رہے ہیں ان کی مخالفت کرتے ہیں۔ پی ایس پی 10 اکتوبر کو لیاقت آباد میں احتجاجی جلسہ کرے گی۔ پاکستان کو اچھی گورننس کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے حالات بہتر نہیں ہیں، پچھلے ہفتوں سے سرحدوں پر بھی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے