حمزہ شہباز ترین

حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔

واضح رہے کہ 6 جولائی کو استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی تھی۔ عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار لی تھی، خودکشی کے وقت عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اپنے گھر میں تھے۔

جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے