حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز نے کورونا ٹیسٹ کروایا ہے جس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ انہوں نے اپنے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ان کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔ ترجمان حمزہ شہباز کے مطابق انہوں نے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ ماڈل ٹاون میں قائم مقام امریکی کونسل جنرل بیری جنکر سے ملاقات کی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ہاتھ نہیں ملایا اور کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا تھا۔ اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور پی ڈی ایم سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے