الیکشن کمیشن

حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر اجلاس آج دن گیارہ بجے طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی نگراں حکومتوں کو الیکشن کے لیے بہترین ماحول بنانے کی بھی ہدایت کردی ہے، ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ نگراں حکومتیں صاف شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز کے نام بھی خط لکھا ہے۔

واضح رہے کہ خط میں الیکشن کمیشن کی منظوری سے انتظامی افسران کے تبادلوں کا حکم دیا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق وہ تمام انتظامی افسران تبدیل کیے جائیں جو انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے