شاہد خاقان عباسی

حلف نامے میں کی گئی بات درست ہے تو ثاقب نثار کو سزا دیں، اگر غلط ہے تو رانا شمیم کو، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی آڈیو لیک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سازش کے تحت سزا دی گئی، اگر حلف نامے میں کی گئی بات درست ہے تو ثاقب نثار کو سزا دیں، اگر غلط ہے تو رانا شمیم کو سزا دیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوال اٹھایا کہ سابق چیف جسٹس نے نواز شریف اور مریم نواز کو جو سزا  دلوائی کیا اسے ختم نہیں کیا جاسکتا؟  ان کا کہنا ہے کہ اب تو ثاقب نثار کی آڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، کم سے کم اب تو ان کی سزا ختم کر دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیئے، معاملات عدالت میں آئین کے مطابق ہونے چاہئیں، سفارشات پر نہیں ہونے چاہئیں۔ سابق چیف جسٹس نے حکم کس کو دیا کچھ معلوم نہیں، آپ فارنزک کروائیں لیکن ہمیں انصاف چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے